پاکستان
پنجاب میں شوگر سیس کا نفاذ، چینی کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس کے نفاذ کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی کی قیمت 150 روپے ہونی چاہیے تھی۔ اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا اضافے کے بعد7 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے ۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔



