انٹرنیشنل
فلپائن میں افسوسناک واقعہ، کچرے کے ڈھیر تلے دب کر ایک شخص جاں بحق

فلپائن (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے مطابق کچرے کے ڈھیر میں کام کرنے والے ایک شخص کی کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وسطی فلپائن کے شہر میں کچرے اور ملبے کا ایک بڑا ٹیلا کچرا چننے والے مزدوروں پر آگرا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کو بچانے کا کام شروع کیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 27 مزدور تاحال لاپتا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کچرے تلے دب کر ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبک ہ مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔



