پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ، پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرلیا اور پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آؤٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدرنے منظوری نہیں دی۔ ان کا کہنا تھاکہ اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔دوسری جانب پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button