انٹرنیشنل

امریکا ایران پر حملہ کرنے کیلئے کیا کرنیوالا ہے؟ پینٹا گون کی ٹرمپ کو بریفنگ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا ایران پر حملہ کرنے کے لئے کیا کرنے والا ہے اور وہ کون کونسے آپشنز استعمال کر سکتا ہے؟ اس حوالے سے پینٹا گون نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دے دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کیخلاف فضائی طاقت اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کسی بھی ممکنہ فوجی ردعمل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ پینٹاگون کے منصوبہ سازوں نے صدرٹرمپ کو سائبر آپریشن کے آپشنز اور نفسیاتی مہمات بھی پیش کی ہیں جن کا مقصد ایرانی کمانڈ کے ڈھانچے، مواصلات اور سرکاری میڈیا کو متاثر کرنا ہے۔ امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ، سائبر، نفسیاتی آپریشنز اور روایتی فوجی قوت مل کر ایک آپشن بھی ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button