پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور فیصل کریم کنڈی میں جنگ یا دکھاوا؟

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی میں ایک نئی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے یا پھر یہ عوام کو دیکھانے کے لئے صرف دکھاوا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بتائیں دہشتگردی میں افغانستان ملوث نہیں تو کون ملوث ہے؟ حکومت بتادے پولیس، ایف سی، فوجی جوانوں اور لوگوں کو کون شہید کررہا ہے؟فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے بعد دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کررہی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ کاروبار میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، جب کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں فوج نکل جائے ، آپریشن نہ کرے، کیا پولیس خالی ہاتھ سے لڑے گی؟ ہم مانتے ہیں وفاق نے 100 فیصد حصہ نہیں دیا، جو دیا ہے وہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانا بھی بنایا؟ گورنر کے پی کاکہنا تھا کہ ضم اضلاع کے فنڈز مکمل نہیں ملے، جو ملے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ 13 سالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں مگر سکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button