انٹرنیشنل

ایران کی کارروائی، امریکن ڈیوائس پر قبضہ، یورپی ممالک میں ہلچل

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے کارروائی کرتے ہوئے امریکن ڈیوائس قبضے میں لے لی ہے جس کی خبر سامنے آنے کے بعد یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیئے تھے جبکہ فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کی سہولت بھی محدود کردی گئی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی صرف حکومت، اس کے میڈیا اداروں اور حکومت کے حامیوں کو حاصل ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش کے بعد اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایران میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی اسٹار لنک کی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button