پاکستان

پاکستانی لڑاکا طیاروں کی مانگ کیسے بڑھی؟ شہباز شریف نے سچ بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانی لڑاکا طیاروں کی مانگ کیسے بڑھی ہے؟ اس حوالے سے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سچ سب کے سامنے رکھ کر مخالفین میں ایک نئی ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی، معاشی استحکام ہم لے آئے، اب ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے، ایم او یو سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button