بلاول بھٹو کی ایک بار حکومت پر تنقید، ترقیاتی کاموں کا چٹھہ وٹہ کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چٹھہ وٹہ کھول کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، پورے سندھ میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سندھ میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جارہی ہیں، جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا، این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں جامعات کی تعداد دگنی کی،صوبے میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا، دو لاکھ سولر سسٹم بھی تقسیم کیے،، سندھ حکومت کی کوششوں سے ریونیوکلیکشن میں بھی بہتری آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے ہیں، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جا رہا ہے، سندھ میں پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔



