انٹرنیشنل

امریکا نے پانچ ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں مگر کیوں؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پانچ ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کے علاوہ پاسداران انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی کمانڈر شامل ہیں جن پر مظاہروں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایرانی رہنماؤں کے لیے امریکا کا پیغام بالکل واضح ہے، ان کے مطابق امریکی حکام کو علم ہے کہ کس طرح ایرانی عوام سے لوٹی گئی رقوم کو دنیا بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور یہ کہ امریکا ان رقوم کا سراغ لگاتا رہے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ اگر ایرانی قیادت چاہے تو اب بھی وقت ہے کہ وہ تشدد بند کر کے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔ میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے 18 دیگر افراد پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی بیرونِ ملک فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی خفیہ بینکاری نیٹ ورکس کے ذریعے لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button