پاکستان

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13خوارجی ہلاک

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک ہوگئے’ سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارجیوں کے خلاف 2 مختلف کارروائیاں کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم میں دوسری کارروائی کے دوران5 خوارج کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 8 خوارج کو ہلاک کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button