پاکستان

پرویز الٰہی کی رہائی نا ممکن، ایک اور فرد جرم عائد

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائی اب نا ممکن ہو گئی ہے کیونکہ لاہور کی احتساب عدالت نے ان پر ایک اور فرد جرم عائد کر دی ہے یہ کس کیس کی ہے؟

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں چوہدری پرویزالٰہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے پرویز الٰہی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button