کھیل
انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، میچ کون جیتے گا؟

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کون سی ٹیم جیتے گی؟ انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 211 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہرارے میں انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا ، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔



