نگرنگرسے
کیماڑی ، کپڑے کے کنٹینر میں آتشزدگی، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

کیماڑی(کھوج نیوز) کپڑے کے کنٹینر میں لگنے والی آگ نے متعدد کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا تاحال ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ اس آگ سے کروڑوں کا سامان جل کا خاکستر ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آگ نے متعدد کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جسے بجھانے کیلئے 13 فائر ٹینڈرز مصروف ہیں۔ پورٹ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کراچی پورٹ پر 2 جہازوں پر ہینڈلنگ روک دی گئی ہے۔



