شوبز

جاوید شیخ نے بشریٰ انصاری کے بیان پر کھری کھری سنا دیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر و مشہور اداکار جاوید شیخ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے بیان پر ان کو کھری کھری سناتے ہوئے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں بشری انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق پر ہنستے ہوئے کہا کہ میں جاوید شیخ کے گھر پر گئی، جہاں اس نے مجھے کھانے تک کے لیے نہیں پوچھا، کیونکہ اس کا گھر نہیں تھا، جاوید شیخ کا گھر میرے سامنے بنا اور میرے سامنے ٹوٹ گیا۔ اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جاوید شیخ کا گھر میرے سامنے ٹوٹا لیکن میری وجہ سے نہیں ٹوٹا۔

سینئر اداکار کو بشری انصاری کا یہ مذاق پسند نہ آیا اور انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا گھر ٹوٹ جائے یا بچھڑ جائے یہ خوشی کی بات نہیں ہے۔ جاوید شیخ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ تمہارا گھر بھی ٹوٹا ہے تو میری وجہ سے نہیں ٹوٹا، تم اپنی بھی اسٹوری سنایا کرو جیسے ہماری سنارہی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button