کھیل

پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ، 37 رنز پر آل ٹیم آئوٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، سب سے کم ہدف 40سکور بھی نہ بن سکا، ہدف پورا کرنے والی ٹیم 37رنز پر ہی آل آئوٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی۔ اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔ اس میچ کے ساتھ 231 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button