انٹرنیشنل

ایرانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرنیوالے متعدد افراد گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا’ ان مظاہرین کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سفارتخانے کی چھت پر لگے ایرانی پرچم کو اتارنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مجرمانہ نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے سفارتخانے سے ایرانی پرچم کو اتارنے والے شخص کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی جس کے بعد افسران نے صورتحال کو قابو میں رکھنے اور مزید بیامنی کو روکنے کے لیے سفارت خانے کے باہر سیکشن 35 کے تحت منتشر ہونے کا حکم نافذ کیا۔ پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس پر مختلف اشیاء پھینکی گئیں جس سے 4 اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button