پاکستان

مصطفی کمال نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیدیا

کراچی (کھوج نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا ہے، جس کے بعد وفاق سمیت ملک بھر میں نئی بحث کاآغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کل ملک میں انتظامی معاملات بہتر کرنے کے لیے صوبے بنانے ہی پڑیں گے، لیکن صوبے بنانے کے باوجود نچلی سطح تک اختیارات دینا بھی لازم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا مسئلہ صرف علاج نہیں بلکہ ناقص نظام اور بڑھتی آبادی ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں پر دبا بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 61 لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے مگر 4 لاکھ بچے آج بھی ویکسین سے محروم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button