ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیشی ٹیم بھارت نہیں جائیگی’ بی سی بی کا فائنل اعلان

بنگلا دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں بنگلا دیش کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی’ اس حوالے سے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فائنل اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بی سی بی نے بتایا ہے کہ آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنیکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔ بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلا دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات کو بھی شیئرکیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈکارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینہ اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے، گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسریگروپ میں منتقل کرنیکے امکان پر بھی بات ہوئی۔



