انٹرنیشنل
کابل ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا، کتنے افراد ہلاک ہوئے؟

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا ہے ، یہ دھماکہ شہر نو کے علاقے میں ہوا، کتنے افراد ہلاک ہوئے؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے نسبتا محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔



