پاکستان

یکم شعبان کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(کھوج نیوز) یکم شعبان کب ہوگی؟ اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیساتھ زونل کمیٹی ممبران بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات،ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ پشاور، لاہور، کراچی،کوئٹہ، مظفرآباد و گلگت میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ شعبان المعظم کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button