آئی فون 18پرو کیسا ہوگا؟ ممکنہ ڈیزائن کی پہلی جھلک سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپیل کی نئی آئی فون 18کی سیریز کو متعارف کروانے میں ابھی بہت وقت ہے لیکن شائقین کے لئے اس کا ممکنہ ڈیزائن کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک لیک ویڈیو میں آئی فون 18 کی ان آفیشل جھلک دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ ویڈیو جون پروسر کی جانب سے سامنے آئی جن کے خلاف گزشتہ سال ایپل نے آئی او ایس 26 کی تفصیلات لیک کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ آئی فون 18 پرو کا یہ ڈیزائن ایپل سپلائی چین کی اندرونی تفصیلات اور دیگر ذرائع پر مبنی ہوسکتا ہے۔
جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے تو بظاہر آئی فون 18 پرو دیکھنے میں 17 پر جیسا ہی نظر آتا ہے اور ایسا 18 پرو میکس کے ساتھ بھی ہوگا جو پرو ماڈل جیسا ہی ہوتا ہے بس اس کا ڈسپلے زیادہ بڑا ہوتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق نئے آئی فون میں جو تبدیلی کی جا رہی ہے وہ کلر کی ہے اور یہ 3 نئے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ایک اور تبدیلی جو کی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ آئی فون 18 پرو کا سیلفی کیمرا یا ڈائنامک آئی لینڈ اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی کو اسکرین کے اندر شامل کیا جائے گا۔ آئی فون 18 پرو میں ویری ایبل آپرچر کیمرا سسٹم دیے جانے کا بھی امکان ہے تاکہ ہر قسم کی روشنی میں بہترین تصاویر اور ویڈیوز تیار کی جاسکیں۔



