ایرانی فوج میں ہزاروں نئے جنگی ڈرونز شامل، امریکا میں خوف وہراس

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران فوج میں ہزاروں نئے جنگی ڈرونز شامل ہونے کے بعد امریکا میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ایران امریکا پر بھاری پڑ سکتا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کے حکم پر عمل میں آیا، فوج میں شامل کیے جانے والے یہ نئے ڈرونز بری فوج کی عملی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔ میڈیا کے مطابق یہ ڈرونز ایرانی فوج کے ماہرین نے وزارتِ دفاع کے تعاون سے تیار کیے ہیں، ان کی تیاری ابھرتے ہوئے خطرات اور جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ بغیر پائلٹ طیارے حملے، جاسوسی اور الیکٹرانک وارفیئر کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جو زمینی، بحری اور فضائی حدود میں موجود متحرک اور غیر متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



