ہفتے میں ایک بار ڈرائونے خواب دیکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی

یورپ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتے میں ایک بار ڈرائونے خواب دیکھنے والوں کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے ۔ اس حوالے سے یورپی اکیڈمی میں ہونے والی تحقیق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک سائنسی تحقیق کا یہ نچوڑ یورپی اکیڈمی آف نیورولوجی کے کانگریس میں پیش ہونے والے مقالے سے ملا جسے عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ تحقیق میں چار بڑے طویل المدتی مطالعوں میں 26 سے 74 سال کے درمیان ہزاروں افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ شرکا نے شروع میں بتایا کہ انہیں ڈرانے خواب کتنی بار آتے ہیں اور محققین نے اگلے کئی برسوں تقریبا 18 سے 19 سال تک ان کی صحت اور زندگی کے نتائج کا جائزہ لیا۔
نتائج سے پتہ چلا کہ جن افراد کو ہفتہ وار بنیاد پر ڈرانے خواب آتے تھے وہ 75 سال کی عمر سے پہلے مرنے کا خطرہ تقریبا تین گنا زیادہ رکھتے تھے۔ خواہ محققین نے عمر، جنس، تمباکو نوشی، ذہنی اور جسمانی صحت جیسے دیگر عوامل کا اثر بھی مدنظر رکھا ہو۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈرانے خواب نہ صرف نیند کو متاثر کرتے ہیں بلکہ جسم میں اسٹریس ہارمونز (جیسے کورٹیسول) کی سطح بڑھا دیتے ہیں، جس سے حیاتیاتی عمر تیز ہوتی ہے اور خلیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بار بار ڈرانے خواب جسم کو زیادہ بڑی عمر کا محسوس کروا سکتے ہیں اور جلد موت کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔



