انٹرنیشنل

بھارت کی جانب سے تیل کی خریداری روکنے کی افواہیں، روسی صدر کا ردعمل آگیا

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کی افواہوں پر روسی ایوان صدر کریملن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس کے بعد مودی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی روس کی معیشت اور فوج کے لیے اہم آمدنی کے اس ذریعے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اربوں ڈالر کی آمدن روکی جا سکے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ ابھی تک ہمیں اس معاملے پر نئی دہلی کی جانب سے کوئی بیان موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعوی کیا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یوکرین جنگ کے باعث روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ٹیرف کم کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور نریندر مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button