پاکستان
پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج’ مطالبہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا؟ اس احتجاج میں کیا مطالبہ کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ا رکان نے عمران خان کے مقدمات مقررکرنے اور ان کی اہلخانہ سے ملاقات کرانیکا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شریک شرکاء نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے ان کے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے اور رجسٹرار کا نمبر بھی بند ہے، پارلیمنٹیرینز باہر دھرنا دیے انصاف کے منتظر ہیں۔



