پاکستان

26نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی آزادی پر پابندی لگ گئی

راولپنڈی (کھوج نیوز) 26نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی آزادی پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ عدلات نے سماعت میں علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے علیمہ خان کے دو ضامنوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ سماعت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہو رہیں اور بار بار التوا مانگ کر عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے پولیس کو حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ٹرائل آخری مراحل میں ہے اور استغاثہ کے دو گواہان پر جرح ہونا باقی ہے تاہم ملزمہ عدالتی کارروائی میں تعاون نہیں کر رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button