پاکستان

اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بلکہ بھرپور جواب دیں گے: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا سینیٹ اجلاس میں کہنا تھا کہ اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بلکہ بھرپور جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ، اس کا ایک پس منظر ہے، پاکستان نے باربار افغانستان کوبارڈر پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناگاہیں اور تربیت گاہیں ہیں ، افغانستان نے ان طالبان کو سرحد کی دوسری طرف دھکیلنے کے لیے پاکستان سے دس ارب روپے مانگے، ہم یہ رقم دینے کو تیار ہیں لیکن گارنٹی دیں کہ پاکستان میں مداخلت نہیں ہوگی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائیگا، پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ملکی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، ترلائی، بنوں اور باجوڑ میں حملوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، دہشت گردی کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے، ہم لاشیں اٹھانے کیلئے نہیں ہیں، ہمیں ردعمل دینا آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button