پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر شہریوں کے دل جیت لیے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھر شہریوں کے دل جیت لیے ہیں مگر کیسے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی گئی ہے جس کے بعد اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔ گرین الیکٹرو بس میں بھی سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیرمعمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔



