انٹرنیشنل

آپریشن میں مرنےوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہوگئی

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی

غزہ(ویب ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔ ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا ہےکہ ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اورگاڑیوں کاگلی گلی تعاقب کررہےہیں۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نےیہ بھی کہا ہےکہ ہم نےاپنےآپ کو طویل، مسلسل اورلچکداردفاع کےلیےتیارکیا ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق غزہ میں اسرائیل کےزمینی آپریشن میں مرنےوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button