انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی، 3 فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ(ویب ڈیسک) مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی بھی شہید ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو دھماکا خیز ڈیوائسز سے نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button