انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فلسطینوں پر تشدد کی کارروائیاں جاری، مزید 5نوجوان شہید

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں 62 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر سے بمباری بھی کی

فلسطین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فلسطین میں پرتشدد کی کارروائیاں جاری ‘صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں 62 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر سے بمباری بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر صبح سویرے حملہ کیا، اسرائیلی فوج کی جینن میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button