انٹرنیشنل

اسرائیل ،فلسطین تنازع،چین بھی میدان میں کود پڑا،بڑا قدم اٹھالیا

 چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں اپنے 6 جنگی بحری جہاز تعینات کردئیے۔

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں اپنے 6 جنگی بحری جہاز تعینات کردئیے۔ چینی میڈیا کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشقوں کے بعد چین کی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔  برطانوی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے مشرق وسطی میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو،  فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو شامل ہیں۔

اس سے قبل امریکا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کوپہلے ہی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button