انٹرنیشنل

اسرائیل اورحماس میں جنگ، خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 88ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا' برینٹ خام تیل 86.65اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 88.39ڈالر فی بیرل ہوگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے ، عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت میں 5فیصد تک اضافہ ہوا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایشیائی تجارت میں تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا کیونکہ اسرائیل اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے درمیان فوجی جھڑپوں نے مشرق وسطی میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کو مزید گہرا کر دیا اور سپلائی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت میں 5فیصد تک اضافہ ہو اہے۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 88ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ برینٹ خام تیل 86.65اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 88.39ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button