اسرائیل اورفلسطین دو ریاستی مسلہ،متحدہ عرب امارات کا اہم کردارسامنےآگیا
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی مسلے پر اہم کردار ادا کرنے کی کوششیں تیز کردیں
ابوظہبی(ویب ڈیسک)اسرائیل اورفلسطین دو ریاستی مسلہ،متحدہ عرب امارات کا اہم کردارسامنےآگیا۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی مسلے پر اہم کردار ادا کرنے کی کوششیں تیز کردیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ الگ اور خود مختار ریاستوں کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں ۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے کہا کہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تمام تر تنازاعات اور حل طلب مسائل پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو ایک الگ اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کرلی ہے جس کے بعد یورپ کے بہت سے ممالک نے بھی فلطین کی آزاد حثیت کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے جو خوش آئند ہے