انٹرنیشنل

اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام، بھارتی بحریہ کے 8اہلکاروں کو موت کی سزا

قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتی شہریوں کو قطر کی عدالت نے سزا سنائی ہے، فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں،عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں

قطر(کھوج نیوز) قطر کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنادی جبکہ بھارتی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ فیصلے کی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتی شہریوں کو قطر کی عدالت نے سزا سنائی ہے، فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں،عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے، مقدمے کی حساس نوعیت کی وجہ سے اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ خیال رہے کہ قطر میں کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button