انٹرنیشنل

اسرائیل کی جارحیت جاری’ مغربی کنارے پر حملہ’ 6 فلسطینی شہید

جنین (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے میں 4 مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 6 فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر لے کر داخل ہوگئی اور سرچ آپریشن کیا جس میں اسنائپرز کو عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کی فائرنگ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں کو مسمار کردیا گیا جس کےباعث درجن سے زائد خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button