انٹرنیشنل

اسرائیل کی حمایت:وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کےمسجد داخلے پر پابندی

کینیڈا میں نمازیوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مسجد کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا میں نمازیوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مسجد کا دورہ کرنے سے روک دیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ٹورنٹو کی ایک مسجد کے دورے پر پہنچے تھے اور خطاب کرنا چاہتے تھے تاہم وہاں موجود نمازیوں نے ان کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔نمازیوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کریں، بچوں کی اموات کی مذمت کریں اور پھر یہاں آئیں۔ نمازیوں کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے سیکیورٹی عملے کے حصار میں واپس لوٹ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button