انٹرنیشنل

اسرائیل کی مشکلات میں اضافہ، اہم اتحادی ملک نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے: جاپانی شہر کے میئر شیر وسوزوکی کا مؤقف

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی مشکلات میں اضافہ، اہم اتحادی ملک نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا’ جاپان کے شہر ناگاساکی میں ایٹمی حملے کی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شہر کے مئیر شیرو سوزوکی نے اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔ مئیر نے کہا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کے لئے خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ناگاساکی کی سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button