انٹرنیشنل

اسرائیل کی ہٹ دھرمی، عالمی عدالت انصاف کا حکم ہوا میں اڑا دیا

عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیاتھا لیکن اسرائیل نے اسے دو ٹوک الفاظ میں ماننے سے صاف انکار کر دیا

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور اس نے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے دو ٹوک جواب دیدیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا۔ عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ عالمی عدالت نے فیصلہ 2-13 کی اکثریت سے سنایا، درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کیعلاقیرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کیشہری انتہائی تشویشناک حالات سیدوچارہیں۔ عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے تاہم اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button