انٹرنیشنل

اسرائیل کے فلسطین پر حملے، امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف، سب حیران

رفح میں پناہ گزین کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم کا استعمال، رفع حملے میں ہمارے ہتھیار استعمال ہوئے یا نہیں' تصدیق نہیں کرسکتا: امریکی وزیر خارجہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ رفح میں پناہ گزین کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوئے ہیں،امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ رفح حملے میں ہمارے ہتھیار استعمال ہوئے یا نہیں، تصدیق نہیں کرسکتا، اسرائیل نے غزہ میں اپنے مزید تین فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 78فلسطینی شہید ہوگئے، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے .

مریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ رفح پر حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوئے ہیں ، اخبار کے مطابق حملے کے ایک رو ز بعد جائے وقوع پر جی بی یو 39کی باقیات ملی ہیں. امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے مالدووا کے دورے پر کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ آیا حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہوئے یا نہیں ، فلسطینی این جی اوز نے غزہ بھر کو قحط زدہ قرار دے دیا ہے جبکہ عالمی امدادی تنظیم ورلڈ کچن نے رفح پر شدید حملوں کے بعد امدادی کارروائیاں معطل کردی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button