انٹرنیشنل

افغانستان سے کتنے جادو گر اور کالے علم کے عامل گرفتار ہوئے؟رپورٹ آگئی

ملک بھر میں 180 جادوگر اور کالے علم کے عامل گرفتار 'ان میں سے 67کابل شہر سے گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سے اکثر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان سے کتنے جادو گر اور کالے علم کے عامل گرفتار ہوئے ؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی جس کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغا نستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی المنکر کی وزارت کے ترجمان عاکف مہاجر نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وزارت امر بالمعروف کے محتسبین نے ملک بھر میں180 جادوگر اور کالے علم کے عامل گرفتار کرلیے ہیں۔ان افراد میں سے 67 کابل شہر سے گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سے اکثر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تقریبا2 ماہ قبل وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے افغانستان بھر میں جادو ٹونے پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور اس فیصلے کا عوام نے پرتپاک خیر مقدم کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button