انٹرنیشنل

افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان پرتہلکہ خیز پابندی لگ گئی

عسکری کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں

کابل (ویب ڈیسک) افغان حکومت کی جانب سے افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان کے کمانڈر کی خوست کے علاقے میں طالبان کو ہدایات دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں عسکری کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں،  امارت اسلامی کے رسمی کارڈ نہ رکھنے والے آئندہ اسلحہ ساتھ لیکر نہ چلیں، آپ لوگ ہمارے یہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سے نظامی لباس پہننے اور گاڑی کے کالے شیشوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی، یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں،اس میں ہم سب کی خیر ہوگی، امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں، امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرائمز کا کہنا تھا کہ خوست میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے کیمرے لگا رہے ہیں، اہم مقامات پر نگرانی کیلئے 15 کیمرے لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button