انٹرنیشنل

امریکا ، چین تعلقات میں برف پگھلنے لگی، دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

میں نے عوامی صحت اور خوراک کے تحفظ پر چین کے ساتھ کام کرنے پر امریکا کی رضامندی ظاہر کی، چین کے لیے براہ ارست پروازیں بڑھانے پر کام کریں گے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا ، چین تعلقات میں برف پگھلنے لگی، دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ ‘ چینی صدر سے ملاقات میں آبنائے تائیوان میں چین کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر امریکی تحفظات کااظہار کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم گفتگو ہوئی ہے، امریکا اور چین نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر سے ملاقات میں آبنائے تائیوان میں چین کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر امریکی تحفظات کااظہار کیا، امریکا چین فوجی رابطوں کا ہونا بہت ضروری ہے لیکن چین ابھی اس کے لیے تیار نہیں ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتوں میں دیگر امریکی حکام کی چین کے دوروں کی توقع ہے، امریکا چین معاشی پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہوا، واضح کیا کہ امریکا قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھے گا، چین میں قید اور پابندی کے شکار امریکیوں کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عوامی صحت اور خوراک کے تحفظ پر چین کے ساتھ کام کرنے پر امریکا کی رضامندی ظاہر کی، چین کے لیے براہ ارست پروازیں بڑھانے پر کام کریں گے، چین یوکرین میں امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے، چینی کمپنیوں کی روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے ٹیکنالوجی دینے کے خدشے کا اظہار بھی کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کے لیے طے کیے گئے تمام مقاصد پر کام کیا ہے، اس دورے سے چین امریکا رابطے کھلنے کے راستے بنے ہیں، آنے والے دنوں میں چین امریکا رابطوں میں بہتری کی توقع ہے۔ اس ملاقات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی چینی صدر شی جن پنگ اور چینی حکام سے واضح طور پر تعمیری بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پیری کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن کا دورہ چین، امریکا چین تعلقات کے فروغ کے لیے اچھا اقدام رہا، چینی حکام سے بات چیت میں انٹونی بلنکن نے رابطوں کے راستے کھلے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا،انٹونی بلنکن نے چین سے تعاون کے ساتھ اختلافی امور پر امریکا کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا بتایا، امریکی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے کے بعد چین سے روانہ ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button