انٹرنیشنل

امریکا بھارت تنازع شدت اختیار کرگیا، ٹیسلا کمپنی کا بھارت میں کارخانے لگانے سے انکار

امریکا اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والے حالیہ تنازع پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے بھارت میں کاریں بنانے والے بڑے کارخانے لگانے سے انکار کر دیا ہے

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں کارخانے لگانے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والے حالیہ تنازع پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے بھارت میں کاریں بنانے والے بڑے کارخانے لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح ہو کہ ٹیسلا بھلے دنیا کی ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے لیکن اس کو ابھی وال سٹریٹ میں اپنا نام اور ساکھ بنانے میں وقت لگے گا۔اب وہ دن گئے جب سنہ 2021 کے اواخر میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے بھی زائد تھی اور سب اشاریے یہ کہہ رہے تھے کہ الیکٹرک کار بنانے والی یہ کمپنی اب ناقابل تسخیر ہے۔اس دور میں یہ گاڑیوں کی پروڈکشن اور ڈیلیوری کے تمام ریکارڈ توڑ رہی تھی اور اس کے حصص کی بڑھتی قدر نے کمپنی کو ایپل اور ایمازون کے برابر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔لیکن اب کمپنی کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کے اس کما پوت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جس نے اس کمپنی کے لیے شدید مسابقتی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کو مشکل بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button