انٹرنیشنل

امریکا سے پھڈا، بھارتی معیشت کو زور دار جھٹکا، انڈیا اسٹاک ایکسچینج میں بھی کمی

بھارت میں موجود بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے کاروبار سمیٹ کے دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کے اعلان کرنا شروع کر دیئے ہیں

نیو دہلی ( ویب ڈیسک) امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے بھارتی معیشت کو زور دار جھٹکا لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان معاملہ ابھی لفظی گولہ باری تک ہی آیا کہ بھارت میں موجود بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے کاروبار سمیٹ کے دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کے اعلان کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ درجنوں ایسی کمپنیاں جو امریکا ، فرانس، جرمن اور جاپان سے تعلق رکھتی ہیں ان تمام صنعتی اداروں نے بھارت سے اپنے کاروباری مراکز بتدریج بند کرنا شروع کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی معیشت کو زور دار جھٹکا لگا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انڈیا سٹاک ایکسچینج میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button