انٹرنیشنل

امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا

31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیاہے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا، 43 چینی کمپنیوں میں ایسی 9 کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کا اشتراک ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا، لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔ شنگھائی ٹیکنالوجی کمپنی کو ہائپرسونک ریسرچ کو سپورٹ کرنے پر لسٹ میں شامل کیا جبکہ 9 چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور دیگر ہتھیاروں میں تعاون کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 چینی کمپنیوں کو چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مدد دینے پر شامل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button