انٹرنیشنل

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان میں شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے پر زور

نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں کو واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں : امریکا

امریکا(ویب ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالے نکلے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا ہے کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں کو واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں ،جو بہت اہم اور ضروری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن پاکستانی انتخابات کے نتائج سے آگا ہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوںسمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخرکرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button