انٹرنیشنل

امریکا کا دنیا بھر کی مختلف افواج کے اندرونی معاملات میں براہ راست حملہ، دھمکیوں پر اتر آیا

امریکی حکومت نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے اہلخانہ کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی کیوں لگائی؟ وجہ سامنے آگئی

امریکا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا دنیا بھر کی مختلف افواج کے اندرونی معاملات میں براہ راست حملے کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا ہے جس کے بعد تمام ممالک کی افواج میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے اہلخانہ کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ کرپشن میں ملوث تھے اور ان کی عمل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے جمہوری ادارے کمزور ہوئے اور عوامی اداروں میں عوام کا اعتماد کم ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنرل عزیز احمد نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اپنے بھائی کو احتساب سے بچنے میں مدد بھی فراہم کی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل عزیز احمد نے اپنے بھائی سے مل کر فوجی ٹھیکے دینے میں بے قاعدگیاں کیں اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں کے عوض رشوت وصول کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ بنگلہ دیش میں کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ حکومتی خدمات شفاف اور سستی ہو سکیں، کاروبار میں بہتری آئے اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر مالیاتی جرائم کی تفتیش اور سزائیں دینے کا عمل بہتر ہو سکے۔ جنرل عزیز احمد کو 25 جون 2018 میں بنگلہ دیش کی فوج کا چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا تھا۔ وہ تین سال بعد 24 جون 2021 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ اس سے قبل وہ بنگلہ دیش کی بارڈ گارڈ فورس کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے تھے۔ بی بی سی بنگلہ کے مطابق جنرل عزیز احمد کے بھائیوں میں انیس احمد، حارث احمد، ٹیپو احمد، طفیل احمد جوزف شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عزیز احمد کے تین بھائیوں انیس، حارث اور جوزف کو قتل کے ایک مقدمے میں سزا ہوئی تاہم طفیل احمد جوزف کی سزا جنرل عزیز احمد کو فوج کا چیف آف آرمی سٹاف تعینات کرنے سے صرف ایک ماہ قبل 27 مئی 2018 کو ختم ہوئی۔ تقریبا ایک سال بعد 28 مارچ 2019 کو جب جنرل عزیزا احمد ملک کے آرمی چیف تھے تو وزارت داخلہ کی جانب سے ان کے بھائیوں انیس اور حارث کی سزا کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے کہا تھا کہ انیس احمد اور حارث احمد کی سزا قوانین کے مطابق معاف کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button