انٹرنیشنل

امریکا کا یوکرین کےلئےعسکری امدادی پیکیج کا اعلان،روس تلملا اُٹھا

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج دیں گے۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کا یوکرین کےلئےعسکری امدادی پیکیج کا اعلان،روس تلملا اُٹھا ،رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین کے لیے نئے عسکری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج دیں گے۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارودی گولے اور چھوٹے ہتھیار بھی عسکری پیکیج میں شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دے چکا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button