انٹرنیشنل

امریکا کی عام انتخابات میں بھرپورشرکت پر پاکستانی عوام کو مبارکباد

ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی مائیکل مک کال نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی عوام کے جمہوری حکومت کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کی عام انتخابات میں بھرپورشرکت پر پاکستانی عوام کو مبارکباد، چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی مائیکل مک کال نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی عوام کے جمہوری حکومت کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ایک بیان میں مائیکل مک کال نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں آزاد اور شفاف الیکشن بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، انتخابات میں کرپشن یا فراڈ کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ مائیکل مک کال کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسی جمہوری منتخب حکومت جو قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button